“رمضان کی آمد آمد،،بجلی اور پانی کا بحران بر قرار”

رمضان کی آمد آمد ہے مگر بجلی اور پانی کا بحران بر قرار ہے۔کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ تاحال جاری ہے۔کراچی کے عوام کو رمضان میں کسی ریلیف کی امید نہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں 10گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف شہروں میں چار چار بار غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمول بن گیا جبکہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی بند ہے۔دن تو دن رات کو بھی بجلی گھنٹوں کیلئے غائب رہتی ہے۔ بجلی کی بندش کے باعث پانی کی قلت ہو گئی ہے جس سے عوام دوہرے عزاب کا شکار ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: