پہلےروزےکی سحری” اندھیر”ہونےکاامکان

تربیلااور گدوپاورپلانٹ میں فنی خرابی کےباعث بجلی کی فراہمی  مرکزی سسٹم ٹرپ کرگیا،،جس کےباعث   پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔ بریک ڈاؤن کی وجہ سےپنجاب میں لاہور، ملتان،وہاڑی، چشتیاں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، رحیم یار خان، ساہیوال، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھاسمیت متعددعلاقوں میں بجلی کی فراہمی رک گئی جس سکےکاروبارزندگی مفلوج ہوکررہ گیاہے۔ پشاور،نوشہرہ سمیت خیبرپختونخوا کے اکثر شہروں میں بھی بجلی بند ہے۔ ٹرانسمیشن سسٹم ٹرپ کرنے سے تربیلا، منگلا اور غازی بروتھا کی سپلائی لائنز بھی ٹرپ کر گئیں جبکہ سندھ اور بلوچستان کو ٹرانسمیشن نظام میں لگائے گئے پروٹیکشن سسٹم نے بجلی کے بریک ڈاؤن سے بچا لیا۔پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق  مظفر گڑھ گدو پاور پلانٹس کے کچھ پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی شروع کر دی گئی جبکہ مکمل بحالی کیلئےکام جاری ہےاورجلدفنی خرابی دورکرلی جائےگی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ فنی خرابی کیوں پیدا ہوئی اس کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: