مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کے بیان پر پاک فوج کا ردعمل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رانا مشہود کا بیان بے بنیاد اور افسوسناک ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے غیر ذمے دارانہ بیانات ملکی استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ سے اسٹیبلشمنٹ اور اداروں کے معاملات بہت حد تک ٹھیک ہوچکے ہیں، اداروں کے تِھنک ٹینک کو احساس ہوتا جارہا ہے کہ شہباز شریف وزیر اعظم کیلئے بہتر چوائس تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اگر وزیراعظم ہوتے تو ملک کو یہ حالات دیکھنے نہیں پڑتے، شہباز شریف ہمیشہ سے اسٹیبلشمنٹ کےلیے قابل قبول رہے ہیں، الیکشن میں جیتنے والی پارٹی کو گھوڑا سمجھا گیا تھا وہ خچر نکلے، آئندہ 2 ڈھائی ماہ اہم ہیں، پنجاب میں پی ٹی آئی کی اکثریت بہت معمولی ہے، وہاں حالات بدل سکتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: