راؤ تحسین کو ڈی جی ریڈیو پاکستان تعینات کرنے کی منظوری

راؤ تحسین کی بطور ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان تعینات کرنے کے احکامت فواد حسن فواد کے دستخط سے جاری کیے گئے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے راؤ تحسین کی تعیناتی کی منظوری 10 مئی کو دی تھی۔ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکریٹری اطلاعات نے احکامات ماننے سے انکار کردیا ہے۔یاد رہے کہ ڈان لیکس معاملے پر راؤتحسین کو معطل کر کے او ایس ڈی بنادیا گیا تھا،اور انہوں نے اپنی معطلی کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کر دیا تھا،واضح رہےکہ ڈان لیکس کے معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور طارق فاطمی کوبھی ان کے عہدوں سے فارغ کیا گیا تھا

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: