سعودی عرب سی پیک منصوبے میں باقاعدہ شامل ہوگیا

اسلام آباد میں وزیرپیٹرولیم غلام سرور خان کی مشیربرائےسعودی وزارت توانائی احمد الغامدی سے ملاقات ہوئی، جس میں وفاقی وزیر غلام سرور خان نےسعودی عرب کوتمام شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اورحکومت کی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ آئل ریفائنری کے قیام کا معاہدہ سعودی وزیرتوانائی کے دورے کےدوران ہوگا جبکہ ریفائنری کی صلاحیت،جگہ اور دیگر معاملات بھی سعودی وزیر توانائی کےرواں ماہ ہونے والے دورے کے دوران طے کئےجائیں گے۔غلام سرور خان کاکہناتھا کہ سعودی وفد سے تیل کی ادائیگی میں مہلت دینے سےمتعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ سعودی عرب نےسرمایہ کاری کیلئےبہت سنجیدگی کےساتھ بات چیت کی۔پاکستان نے سعودی عرب کو تیل و گیس کی تلاش میں سرمایہ کاری کی بھی دعوت دی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: