افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں،شاہ محمود قریشی

 یونائیٹڈ انسٹی ٹیوٹ آف پیس واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ باہمی تعلقات اور دوطرفہ رابطوں سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوا، قیام امن کے لیے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا جانا چاہیے، افغانستان میں مشکلات کا پاکستان پرالزام لگانا مناسب نہیں ہے، افغانستان آزاد ملک ہے وہ اپنے فیصلے خود لے سکتا ہے اور ہم اس کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں، افغانستان میں امن کے خواہاں اور  پر تشدد کارروائیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں، پاکستان خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے،ایک دوسرے پر الزامات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،دونوں ممالک میں اعتماد کی کمی دور کرنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: