نون لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی

سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا کیاہوا،اجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پرآگئی،،اجلاس میں نواز شریف خلائی مخلوق سے متعلق اپنے بیان کی مخالفت کرنے پر شہباز شریف پربرس پڑے،اس دوران شہباز شریف سر جھکائے سب سنتے رہے اور کوئی جواب نہ دیا۔چودھری نثار کی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بھی پتہ چل گئی،، نوازشریف کےاجلاس کی صدارت کرنے پر چودھری نثار نہ آئے،انہیں اجلاس میں شرکت کی دعوت شہبازشریف نے دی تھی۔ذرائع کےمطابق چودھری نثار نےشہبازشریف کوکہاکہ آپ بطور صدر اجلاس کی صدارت کریں گے تو آؤں گا،ان کاکہناتھاکہ قائد کا عہدہ اعزازی ہے،اس لئے نواز شریف کو اجلاس کی صدارت نہیں کرنی چاہیے.چودھری نثار نے اجلاس میں شرکت کےبجائے انتخابی مہم پرتوجہ دی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: