آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل: نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کرلیا

مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو نیب نے صاف پانی اسکینڈل میں طلب کیا تھا، شہبازشریف بیان ریکارڈ کرانے نیب لاہور کے دفتر پہنچے جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا۔نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے ہفتہ کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کا بیان جاری کیا ہے۔احتساب عدالت میں شہبازشریف کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی، نیب پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ عدالت میں پیش ہوں گےنیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی باضابطہ گرفتاری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی رابطہ کیا گیانیب لاہور کے دفتر کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جب کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے رینجرز کی بھاری نفری بھی طلب کی گئی ہےشہباز شریف کی حراست کی خبر نشر ہونے کے بعد کچھ لوگ نیب کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے پہنچے تاہم انہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے واپس جانے کی ہدایت کردی۔یاد رہے کہ نیب آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم، صاف پانی کیس، اور اربوں روپے کے گھپلوں کی تحقیقات کر رہا ہے جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر نامزد ہیں۔ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: