وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

نواز شریف : مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی جس میں پارٹی قائد نواز شریف، پارٹی کے صدر شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شریک تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران ملکی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کی 3 دن میں نوازشریف سے دوسری ملاقات ہوئی ہے،یاد رہے کہ نواز شریف کے متنازع انٹرویو بیان کے بعد ملکی سیاست میں گرما گرمی عروج پر پہنچ چکی ہے اور تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم کو شدید تنقید کا سامنا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: