سپریم کورٹ:تھرمیں صحت کی سہولتوں کے فقدان اوربچوں کی اموات سے متعلق کیس کی سماعت

سپریم کورٹ: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پرمشتمل 3 رکنی بنچ نے کراچی رجسٹری میں تھر میں صحت کی سہولتوں کے فقدان اور بچوں کی اموات سے متعلق کیس کی سماعت کی، تھرمیں صحت کی سہولتوں کے فقدان اور بچوں کی اموات سے متعلق آغاخان ہسپتال نے تجزیاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اموات کی وجہ صحت کی سہولتوں کی عدم دستیابی ہےجبکہ تھرمیں ایس اوپی کوبھی فالونہیں کیاجاسکتا۔اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اس کامطلب ہے سندھ حکومت اموات کی ذمہ دارہے،عدالت نے تھرپارکرمیں ہلاکتوں سے متعلق قائم کمیشن کی رپورٹ بھی طلب کرلی،عدالت نے کمیشن اورآغاخان کی رپورٹس کی روشنی میں سندھ حکومت سے جواب طلب کر لیا ،عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بتایاجائے غذائی قلت اوراموات روکنے کیلئے کیااقدامات کئے گئے ؟

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: