پاکستان سمیت دنیا بھر میں جانوروں کے تحفظ کا عالمی دن

انسانوں کی جانوروں کے درمیان اس محبت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے اور جانوروں کے تحفظ کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ اینیمل ڈے منایا جا رہا ہے۔جانوروں کے تحفظ کا عالمی دن منانے کا فیصلہ 1931ء میں فلورینس میں ماہرین ماحولیات کے کنونشن میں کیا گیا، جس کا مقصد دنیابھر میں نایاب اقسام کے جانوروں کو ناپید ہونے سے بچانا تھا۔تاہم اس کے بعد سے ورلڈ اینیمل ڈے کا دائرہ کار وسیع ہوگیا ہے اور دنیاکے اکثر ممالک میں بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے۔جبکہ پاکستان میں بھی جانوروں پر ظلم کئے جانے کے خلاف قوانین موجود ہیں، لیکن اس کے باوجود، جانوروں کا بے دردی سے استحصال کرنے والے اور ان پر ظلم ڈھانے والے افراد کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: