احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کا فیصلہ

شریف خاندان نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنےکافیصلہ کرلیا ہے۔ نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے اپیلیں تیار کرلی گئیں ہیں۔ خواجہ حارث نے تینوں ملزمان کی طرف سے درخواستیں تیار کیں جو پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں کیس کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا۔ دوران گفتگو قانونی ٹیم نے سابق وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ اگر وہ سزا میں کچھ ریلیف چاہتے ہیں تو 10 روز کے اندر وطن واپس آجائیں ورنہ ریلیف ملنا مشکل ہو جائےگا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نے بیٹی کےہمراہ وطن واپسی کا بھی حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ رفقا سے مزید مشاورت کے بعد وہ لاہور یا اسلام آنے کا فیصلہ کریں گے۔ واضح رہے کہ نوازشریف نے احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کلثوم نواز کے ہوش میں آنے کےبعد وطن واپس آئیں گے اور جیل سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: