نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر پیرول پر رہا

نوازشریف :سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا طویل علالت  کے بعد لندن کے ہسپتال میں انتقال ہوگیا جس کے بعد شریف خاندان کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو پیرول پر 5 دن کے لئے رہا کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے شہبازشریف کی درخواست پر اڈیالہ جیل میں قید نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو 12 گھنٹے کے لئے پیرول پر رہا کردیا جبکہ سفر کا دورانیہ اس مدت میں شامل نہیں ہوگا۔ رہائی کے بعد اڈیالہ جیل راولپنڈی سے تینوں کو رات گئے سخت حفاظتی انتظامات میں اسلام آباد بےنظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچایا گیا جہاں سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور اور پھر جاتی امرا منتقل کردیا گیا۔ مسلم لیگی رہنما خواجہ آصف بھی ان کے ہمراہ لاہور پہنچے۔ سابق وزیراعظم نے جاتی امرا پہنچنے کے بعد والدہ سے ملاقات کی اور ان کو دلاسہ دیا نوازشریف والدہ سے ملاقات کے دوران جذباتی ہو گئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: