نوازشریف اورمریم کےاستقبال کیلئےمسلم لیگ(ن) کی کمیٹی تشکیل

شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی کی سینئرقیادت کا اہم اجلاس ہوا جس میں نوازشریف اور مریم نواز کی جمعہ کے روز لندن سے وطن واپسی، ان کے استقبال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا مسلم لیگ (ن) مکمل پرامن رہ کر استقبال کرے گی، قانون کوہاتھ میں نہیں لیاجائےگا۔اجلاس میں راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو استقبال کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرے گی۔ کمیٹی کے اراکین میں پرویز رشید، مشاہد حسین سید، پرویزملک، امیرمقام، شاہ محمد شاہ، عبدالقادربلوچ، حمزہ شہباز اور مریم اورنگزیب شامل ہوں گی۔ اجلاس کےبعد مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے مریم اورنگزیب نےکہاکہ انشا اللہ نوازشریف اور مریم نواز جمعہ کے روز لندن سے وطن واپس آئیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: