قبول،قبول،قبول،کِم جانگ اُن واشنگٹن جانے کو تیار

جانگ اُن  : ماضی کے دو بڑے دشمن ممالک شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان برف بالآخر 67 سال بعد پگھل گئی اور گذشتہ روز کم جانگ اُن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سنگاپور میں تاریخی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے گرم جوشی کے ساتھ ایک دوسرے کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا اورجزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس دوستی کو مزید پختہ کرتے ہوئے شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ اُن نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی دورہ واشنگٹن کی دعوت قبول کرلی  دوسری جانب امریکہ اور شمالی کوریا کے سربراہوں میں ملاقات کو عالمی سطح پر امن کی جانب مثبت قدم قرار دیا جارہاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: