پاکستان نے آسٹریلیا کو 45 رنز سے شکست دے دی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 7 وکٹوں پر 149 رنز بناسکی۔

سیریز کے تمام میچز میں دھواں دھار بیٹنگ کرنے والے کینگروز کپتان ایرون فنچ اس میچ میں اپنا جادو نہ چلا سکے اور صرف 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

الیکس کیری 37 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جب کہ آرکی شارٹ 28، گلین میکسویل 10، نک میڈنسن 5 اور مارکس اسٹونس 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

گرین شرٹس کی جانب سے شاہین آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، عثمان خان، شاداب خان اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: