بھارت کا پاکستان کے ساتھ سرحد پر سمارٹ باڑھ لگانےکااعلان

نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف کے کے شرما کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے ساتھ 24 سو کلومیٹر طویل اسمارٹ باڑ لگانے کا افتتاح بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ رواں ہفتے کریں گے۔کے کے شرما نے کہا کہ سمارٹ فینس سب سے پہلے پاکستان کی سرحد کے ساتھ لگائی جائےگی جس کے بعد بنگلادیش سے منسلک سرحد پر یہ منصوبہ شروع کیاجائے گا۔ بھارتی سرحدی فورس کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ لیزر اور جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل سمارٹ باڑھ لگانے کا مقصد سرحد پر دراندازی روکنا اور عسکریت پسندوں اور دہشتگردوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: