پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں ریسکیو آپریشن

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کواطلاع ملی کہ کراچی سے 230 کلومیٹردورکھلے سمندر میں الرحمانی نامی ایرانی کشتی ڈوب گئی ہے،جس میں عملےکے11ارکان سوارتھے۔اطلاع ملنےکےفوری بعد  پاک بحریہ نے ریسکیو آپریشن کا آغازکیا اور ڈیڑھ گھنٹہ کی جدوجہدکےبعد ڈوبنےوالےافراد کوزندہ بچالیا،کشتی کےعملےکےارکان کوفوری طبی  امدادکےبعد پاکستان نیوی ایئربیس کراچی پہنچایا گیا جہاں سےانہیں وطن واپس بھیجنے کے لیے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے حوالے کردیا گیا۔ریسکیوآپریشن میں پاک بحریہ کے جہازپی این ایس نصراورزیرٹو سی کنگ ہیلی کاپٹرزنےحصہ لیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: