دورہ انگلینڈ میں ٹیم توقعات پر پورا اُتری، انضمام الحق

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں تین ٹیسٹ میچز کے لئے نوجوان ٹیم بھیجی جس کی وجہ سے بڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن سیریز کے اختتام پر یہی کہوں گا کہ میں سیریز سے بہت مطمئن ہوں۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں میں پوٹینشل نظر آیا، اگر ان پر اعتماد کیا جائے تو ایک دو برس میں یہی کھلاڑی ورلڈ کلاس بنیں گے۔انضمام الحق نے قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اور یونس خان کی غیر موجودگی کا حوالے دیتے ہوئے کا کہ ان دونوں کرکٹرز نے پاکستان ٹیم کو کئی لحاظ سے سنبھالا ہوا تھا جن کے جانے کے بعد اظہر علی اور اسد شفیق پر دباؤ بڑھا جس کی وجہ سے وہ توقعات پر پورا نہ اترے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد تینوں فارمیٹ کو اچھا لے کر چل رہے ہیں لیکن کپتان ہونے کی وجہ سے دباؤ بڑھنا فطری بات ہے اور جہاں تک ان کی اپنی کارکردگی کی بات ہے تو اسے مزید بہتر ہونا چاہیے وہ اس سے اچھا پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: