پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو طلب

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور قومی اسمبلی کے شیڈول کے مطابق اجلاس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں تمام جماعتوں کی مشاورت کے بعد 13 ستمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اجلاس سے خطاب کر کے پارلیمانی سال کا آغاز کریں گے۔ جبکہ 14 ستمبر کو نئی قومی اسمبلی کا معمول کا باقاعدہ اجلاس شروع ہوگا۔اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی اور سابقہ طریقہ کار برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: