چین: خصوصی صلاحیتوں کےحامل غیرملکی شہریوں کومستقل رہائش دینےکاعمل شروع

میڈیا رپورٹس کے مطابق روراں سال 1881 غیر ملکی شہریوں کو مستقل رہائش کے سرٹیفکیٹس جاری کرنے کی منظوری دی گئی تھی جن میں سے 606 کو بیجنگ کے مستقل رہائشی کارڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ مذکورہ غیرملکی بیجنگ میں واقع چونگ کوآن سن سیلیکون ویلی میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ 2016 میں چین کی وزارت پبلک سیکیورٹی افیرز نے بیجنگ کی جدید ترقی کے عمل کو معاونت فراہم کرنے کے لئے شہر میں داخلے اور اخراج کیلئے 20 اقدامات متعارف کرائےتھے۔ اقدامات کا مقصد بیجنگ میں خدمات سرانجام دینے والے غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل نیا کاروبار شروع کرنے والے غیرملکی افراد، طلبا اور غیرملکی نژاد شہریوں کو مستقل رہائش کے سرٹیفکیٹس جاری کرنا تھا، جنہیں درخواست جمع کرانے کے بعد 50 روز میں مستقل رہائش کے سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: