پرویزمشرف کی وطن واپسی میں حائل رکاوٹیں دور

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کے مقدمات کی سماعت کر رہا تھاکہ چیئرمین نادراعدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کو تو ہم نہیں بلایا تھا آپ یہاں کیوں بیٹھے ہیں،اس پر چیئرمین نادرا نے بتایا کہ نادرا نے مشرف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کررکھا ہے ،مشرف کی واپسی کارڈ   بلاک ہونے کی وجہ سے ممکن نہیں ،چیف جسٹس ثاقب نثار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین نادراکو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کرنے کا حکم دیا۔اپنےریمارکس میں چیف جسٹس نےکہاکہ ہم نے مشرف کو واپسی کیلئے تحفظ دیا تھا ،ائیرپورٹ سے عدالت تک سابق صدر کو گرفتار نہ کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ مشرف واپس آئیں اورمقدمات کا سامنا کریں،عدالت نے پرویزمشرف کے ٹرائل کیلئے 2روزمیں ٹربیونل قائم کرنے کاحکم بھی دے دیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: