ایک لٹر پٹرول پر 33 روپے 37 پیسے، ڈیزل پر 46 روپے ٹیکس وصولی

پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز سے متعلق سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی درآمدی قیمت 61.87 روپے جبکہ ڈیزل کی درآمدی قیمت 67 روپے ہے، پیٹرول پر کسٹم ڈیوٹی 3.15 روپے، جی ایس ٹی 10.20 روپے ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پیٹرول پر 10 روپے لیوی،2.64 روپے آئل کمپنی مارجن ہے، 3.47 روپے ڈیلر مارجن، ان لینڈ فریٹ مارجن 3.91 روپے ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈیزل کی درآمدی قیمت 67 روپے ہے، اس پر کسٹم ڈیوٹی 8.89 روپے، لیوی 8 روپے، آئل مارکیٹنگ کمپنی مارجن 2.64 روپے ہے۔ ڈیزل پر ڈیلر مارجن 2.93، جی ایس ٹی 21.86 روپے وصول کی جاتی ہے جبکہ ڈیزل پر ان لینڈ فریٹ مارجن 1.55 روپے وصول کیا جا رہا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: