مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کے لئے ریلیف!!!

نگران وفاقی وزیر توانائی سید علی ظفر کا کہنا ہے کہ موٹر سپرٹ اور کیروسین آئل پر ٹیکس کی شرح 17 سے کم کر کے 12 فیصد کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلزٹیکس کی شرح 31 سے 24 فیصد، لائٹ ڈیزل کی سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے 9 فیصد کی گئی ہے۔ سیلزٹیکس میں کمی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6روپے 37 پیسے، پٹرول 4 روپے26 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے 74 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے54پیسےفی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت فی لیٹر 95 روپے 24 پیسے، ڈیزل 112 روپے 94 پیسے، مٹی کا تیل 83 روپے 96 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 75 روپے37 پیسے ہوگئی۔ خیال رہے کہ نگران حکومت نے یکم جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوگرا کی سفارش سےبھی زیادہ اضافہ کیا تھا جس پر شدیدعوامی ردعمل سامنے آیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: