نگران حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا، پٹرول 7 روپے54 پیسے مہنگا

 نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا جس کا اطلاق رات 12 بجے سے کردیا گیا ہے۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت اب 99 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔  مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے 36 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 87.70 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 119.31 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 80.91 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: