کپتان کا قوم کو ایک اور تحفہ۔۔

عرب میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ عمران خان کے وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے سے قوم کو پونے 2 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کا وزیراعظم ہاؤس 135 ایکڑ پر پھیلی عالیشان عمارت ہے جس کے عملے کیلئے 700ملین روپےمختص ہیں۔ رپورٹ کےمطابق 150 ملین مہمانوں کے خیرمقدم اور تحائف جبکہ 15 ملین سالانہ تزئین و زیبائش پر بھی صرف کئے جاتےہیں۔ عمران خان نے بطور وزیراعظم اسپیکر ہاؤس کو اپنے استعمال میں لانے اور وزیراعظم ہاؤس منتقل نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان کے وزیراعظم ہاؤس کا مکین نہ بننے سے عوام کو واضح اور مثبت پیغام ملے گا۔ سادہ رہائش اختیار کرنے سے عوام میں اعتماد پیدا ہوگا کہ ان کا وزیراعظم ان کے ٹیکس کا پیسہ ضائع نہیں کرتا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: