این اے 3 سوات میں ن لیگ کا ایم ایم اے سے سیٹ ایڈجسمنٹ

این اے3 سوات  میں ن لیگ کا “جنتر منتر” ایم ایم اے نے شہبازشریف کا شو کامیاب کرانے کیلئے اپنے اُمیدوار سے ٹکٹ واپس لے لیا۔ اپنی جماعت کی پسپائی پر مولانا حجت اللہ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ این اے 37 میں تحریک انصاف کی راہ ہموار کرنے کی تیاریوں کی خبریں گردش کررہی تھیں کہ پیپلزپارٹی کے تجربہ کار کھلاڑی فیصل کریم کنڈی پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان ون پر ٹکٹ جاری کیا۔ وہ اپنے حلقے سے ہی انتخاب لڑ رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: