ن لیگ اور پی ٹی آئی کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی پتے شوکردیئے

پیپلز پارٹی نے این اے243 گلشن اقبال سے عمران خان کے مقابلےمیں شہلا رضا کو ٹکٹ دے دیا۔بلاول بھٹو این اے 246 کراچی اور این اے 200 لاڑکانہ سے الیکشن لڑیں گے، پی ایس 10 لاڑکانہ ون سے سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور امیدوار ہوں گی۔سابق صدر آصف علی زرداری این اے 213 شہید بے نظیرآباد سے میدان میں اتریں گے جبکہ خورشید شاہ این اے 206 سکھر 1 اور مراد علی شاہ پی ایس 80 جام شورو 1 اور پی ایس34 نوشہروفیروز دو، پی ایس 9 شکار پور سے آغا سراج درانی کو ٹکٹ دیا گیا ہے اس کے علاوہ عبدالعزیز میمن این اے247 کراچی ساؤتھ ،عبدالقادر پٹیل، این اے 248 اور علی احمد این اے 250 ویسٹ سے امیدوارہوں گے۔ پی ایس 63 سے شرجیل میمن،این اے 219 میرپورخاص سے آصف زرداری کے بہنوئی منورتالپور،پی ایس 11 لاڑکانہ سے نثار کھوڑو، پی ایس 127 کراچی ویسٹ سے ناز بلوچ، پی ایس2 جیکب آباد سے ڈاکٹر سہراب سرکی، پی ایس3 جیکب آباد سے میر ممتاز جاکھرانی،این اے197 کشمور سے احسن مزاری ، این اے196 جیکب آباد سے اعجاز جاکھرانی ، پی ایس 1 جیکب آباد سے میر اورنگزیب پہنور ،پی ایس 4 کشمور سے حاجی عبدالرؤف، این اے 236 ملیر ون سے جام عبدالکریم جوکھیو، این اے 237 ملیر ٹو سے عبدالحکیم بلوچ،این اے 238 ملیر 3 سے آغا رفیع اللہ، پی ایس37 شہید بے نظیر آبادسے عذرا پیچوہو اور پی ایس34 نوشہروفیروز2 سے میدان میں اتریں گے۔ مرتضیٰ وہاب پی ایس111 ، پی ایس78 ٹھٹھہ سے علی حسن زرداری،پی ایس 62 حیدرآباد سے جام خان شورو جبکہ این اے202 اور این اے203 سے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا گیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: