ٹکٹوں کی تقسیم کےمعاملےپرپی ٹی آئی کارکنوں کااحتجاج رنگ لےآیا

پی ٹی آئی : پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ٹکٹوں کی تقسیم کےمعاملےپرکہاکہ 90 فیصد پارٹی ٹکٹ ٹھیک دیئے گئے، 10 فیصد پر پرانے کارکنوں کے تحفظات دور کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل سے متنازعہ ٹکٹوں پرنظرثانی شروع کی جائے گی۔انہوں نے مزید0کہا کہ عوام مجرم کو حکمران بنا دیں تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں،کبھی یہ نہیں سوچنا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے۔ان کاکہناتھاکہ ہم نے خیبرپختونخواہ کو ترقی کی راہوں پر ڈال دیا ہے، صوبہ صحت، تعلیم اور ماحولیات میں دیگر صوبوں سے آگے نکل گیا ہے۔سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے حالیہ تنازع پر ان کا کہنا تھا کہ کتاب کی اشاعت یا کسی بھی سکینڈل سے تحریک انصاف کونقصان نہیں پہنچے گا۔انہوں نے پھراپنےالزام کودہرایاکہ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے 2013 میں آر اوز کی مدد سے نوازشریف کوجتوایا،جب نواز شریف نے ان کو صدر نہیں بنایا تو وہ پیچھے ہٹ گئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: