بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف تحریک انصاف کی ملک گیراحتجاج کی کال

پاکستان تحریک انصاف نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔پارٹی چیئرمین عمران خان نے کارکنوں کو یونین کونسل کی سطح پر مظاہرے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کپتان نے مرکزی قائدین، قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں اور مقامی عہدیداروں کوبھی احتجاج میں بھرپورشرکت کی تلقین کی ہے۔اپنےٹوئٹرپیغام میں انہوں نے   لوڈشیڈنگ پر سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے بجلی بحران کے خاتمے کے لیے ڈھنگ کا ایک قدم نہیں اٹھایا،ان کاکہناتھاکہ نگران وزیر اعظم بلا تاخیر مداخلت کرتےہوئے صورتحال میں بہتری کے لیےپلان مرتب کریں جبکہ لوڈشیڈنگ کی اصل وجوہات اورگردشی قرضوں سےمتعلق حقائق سےبھی قوم کوآگاہ کیاجائےاوربتایاجائےکہ کون اس بحران کا ذمہ دار ہے۔انہوں نےمزیدکہاکہ نگران حکومت عوام کو بجلی کی زیادہ سے زیادہ فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: