پنجاب میں حکومت سازی،تحریک انصاف نے ہوم ورک مکمل کر لیا،جانتے ہیں اس وقت وزیر اعلیٰ اورسپیکر کیلئے کون فیورٹ ہیں؟

لاہور (سی پی پی )پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت سازی کے لئے ہوم ورک کے ساتھ ساتھ مشاورت کا عمل بھی مکمل کر لیا ہے، جس کے بعد مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ مشاورتی عمل کے بعد پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے منصب کے لئے سبطین خان کو فیورٹ امیدوار قرار دیا جا رہا ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے منصب کے لئے سبطین خان اور ڈاکٹر یاسمین راشد کےدرمیان مقابلہ ہے تاہم سبطین وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار ہیں، جن کے وزیراعلیٰ بننے سے پنجاب پی ٹی آئی کے حق میں مضبوط ہو گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: