انتظار کی گھڑیاں اب ہوئی ختم

عام انتخابات میں واضح اکثریت کےبعد تحریک انصاف وفاق، پنجاب اور کےپی کے میں حکومت سازی کیلئے سر گرم۔ آزاد امیدوار، ایم کیوایم اور (ق) لیگ بھی اس کی ہم پلہ۔ ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کے مطابق پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل بنی گالہ میں طلب کیا گیا ہے جس میں تمام منتخب ارکان کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت گئی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ کل کے اجلاس میں عمران خان کو وزیراعظم کا باضابطہ امیدوار نامزد کیا جائےگا۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق آزاد ارکان کی شمولیت کےبعد تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 125 ہوگئی ہے جبکہ وزیراعظم کے لئے اتحادیوں، خواتین اور اقلیتوں کے ساتھ تحریک انصاف کا نمبر 174 تک جا پہنچا ہے جو اپوزیشن سے زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی حمایت کے بعد پی ٹی آئی کا نمبر گیم 177 تک پہنچ جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: