ٹکٹوں کی تقسیم پر تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے

پاکستان تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں اختلافات سامنے آنا شروع ہو گئے۔ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے آئندہ الیکشن کے لئے پارٹی کا ٹکٹ لینے سے انکار کر دیا۔ شہریارآفریدی نے پی کے 82 کوہاٹ سے جاری کردہ تینوں صوبائی حلقوں کے لئے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے جاری کردہ ٹکٹوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ پی کے 82 سے افتخار حسین شاہ کو ٹکٹ کیوں نہیں دیا گیا جبکہ پی کے 80 کا ٹکٹ اسے دیا گیا،جس کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ہی نہیں ہے، کوہاٹ میں مجھے میری ٹیم دی جائے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق شہریار آفریدی کے سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک کے ساتھ شدید اختلافات ہیں۔ ٹکٹ نہ ملنے پر کئی پنچھی تحریک انصاف سے گھونسلے سے اڑنے لگے۔ قصور سے سابق ایم پی اے وقاص مؤکل ن لیگ میں شامل ہو گئے۔ رائے ونڈ سے عبدالرشید بھٹی بھی متوالے بن گئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: