پنجاب کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ

وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےجمعہ کو9 وزراء کےناموں کی منظوری دی تھی جس میں اب مزید ایک وزیر کےنام کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور کل نئے وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی سے حلف لیں گے۔سید سعید الحسن شاہ،مہرمحمداسلم بھروانہ، سید حسنین جہانیاں گردیزی،محمداجمل،محمد اخلاق،آشفہ ریاض،شوکت لالیکا،زوارحسین وڑائچ اوراعجازمسیح وزراءکی حیثیت سےحلف اٹھائیں گےجبکہ عبدالحئی دستی، فیصل حیات جبوانہ اور محمد حنیف ایڈوائزرہوںگےجبکہ رفاقت علی گیلانی،امیرمحمدخان،خرم خان لغاری، عمر فاروق اور محمد سلمان خصوصی معاون ہوں گے۔10 نئے وزراء کی شمولیت کے بعد پنجاب کابینہ میں وزراء کی تعداد 33 ہوجائے گی۔ پنجاب کی 23 رکنی کابینہ نے 27 اگست کو قائم مقام گورنر چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لیا تھا۔ حلف اٹھانے والوں میں میاں محمود الرشید، علیم خان، فیاض الحسن چوہان، حافظ ممتاز احمد، مخدوم ہاشم بخت، سمیع اللہ چوہدری اور یاسر ہمایوں سرفراز سمیت دیگر شامل تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: