پنجاب میں ایک ماہ کےلیے دفعہ 144 کا نفاذ

پنجاب  : پنجاب کی نگراں وزارت داخلہ نے عام انتخابات سے قبل صوبے بھر کیلئے ہنگامی طور پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ دفعہ 144 ایک ماہ کیلئے نافذ کی گئی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اسلحے کا سرعام استعمال اور نمائش، فائر کریکر اور آتش بازی کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔ جبکہ کسی قسم کا جشن منانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ دفعہ 144 کے تحت کسی بھی جماعت کے الیکشن دفتر کے گرد 5 سے زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔ جبکہ کسی بھی سیاسی جماعت کو الیکشن آفس کےباہر جشن منانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ سیاسی جماعتوں پر ریلیاں نکالنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال بگڑنے کے خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ جاری کردہ ہدایات پر سختی سے اور ہر صورت عمل کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: