پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش،کراچی میں آج بھی بادل برسیں گے

لاہور،اوکاڑہ، چشتیاں،گجرات،پنڈی بھٹیاں، پاک پتن اور قصور میں بارش کا سلسلہ تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے جاری ہے، جہاں موسم مزید خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش ک یہ سلسلہ آج دن بھر جاری رہے گا۔ لاہور شہر میں 7 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ عمر کوٹ اور گردونواح میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ کنری، نبی سرتھر،چھور، سامارو ، چیل بند اور دیگر شہروں میں بارش ہونے سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سندھ کے دیگر شہروں حیدرآباد، ٹھٹھہ اور میرپورخاص میں بھی بادل برسے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شہروں ژوب اور قلات میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ پیاسے تھر پر گزشتہ روز کی بارش کے بعد ہر سو خوشیاں بکھر گئیں، موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا۔ عمر کوٹ میں لوگ صبح سویرے پارکوں میں نکل آئے۔ کاشت کار اس سال بہتر فصل کے لئے بھی پرامید ہیں۔ بلتستان ڈویژن میں بارشوں کے باعث سیاحوں کی سرگرمیاں محدود ہوگئی ہیں، جب کہ کوہ پیماؤں نے بھی مہم جوئی موسم صاف ہونے تک معطل کر دی ہے۔ لاہور میں رات بھر بارش سے لیسکو کے ستر فیڈر ٹرپ کرگئے۔ بارش کے بعد حسب روایت مختلف علاقوں وینس ہاؤسنگ سکیم، بینک سٹاپ، چونگی امرسدھو، گلبرگ اور دیگر علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔ لیسکو کی جانب سے بجلی کی بحالی کیلئے کئی گھنٹوں کام جاری رہا، تاہم کچھ علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: