ولادی میر پیوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کا تیسرے ملک میں ملاقات پر اتفاق

قومی سلامتی سے متعلق امریکی صدر کے مشیر جان بولٹن نے ماسکو میں روس کے صدر ولادی میرپیوٹن سے ملاقات کی اور ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام پہنچایا۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی و علاقائی امور اور خصوصا دونوں ممالک کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ جان بولٹن اور پیوٹن میں اتفاق ہواکہ ٹرمپ پیوٹن ملاقات ہونی چاہیے لیکن کسی تیسرے ملک میں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق ٹرمپ، پیوٹن ملاقات کی تفصیلات کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: