بانی پاکستان قائداعظم کا یوم وفات آج نہایت عقیدت واحترام سےمنایا جارہا ہے

بابائے قوم کا یوم وفات ملک بھرمیں انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے، بانی پاکستان کے مزار پر سیاسی اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ ملک بھر میں سرکاری اورنجی سطح پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا جن میں مقررین نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی زندگی پر روشنی ڈالیاور برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کے قیام کی جدوجہد اور شاندار خدمات پر قائداعظم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔قائداعظم کے 70 ویں یوم وفات پر الیکٹرونک میڈیا پر مختلف پروگرامز نشر کیے جا رہے ہیں جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی مختلف مضامین شائع ہوئے جن میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ 25 دسمبر1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد اس کے پہلے گورنر جنرل بنے، 11 ستمبر1948کو پوری قوم کو روتا چھوڑ کر خالق حقیقی سے جاملے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: