راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھاربارش،ہرجانب پانی ہی پانی

 راولپنڈی اسلام آباد میں بادل گرج چمک کےساتھ خوب برسے،جس سےہرجانب پانی ہی پانی ہوگیا، جڑواں شہروں میں تیز بارش کاسلسلہ رات گئےشروع ہواجوتاحال وقفےوقفےسےجاری ہے۔موسلادھاربارش کےباعث سڑکوں پرکئی کئی فٹ پانی کھڑاہوگیاجس سےسڑکیں تالاب کامنظرپیش کرتی رہیں جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثرہوئی۔راولپنڈی میں نشیبی علاقے زیر آب آنے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا،جس سےلوگوں کےقیمتی سامان کونقصان پہنچا۔ شدید بارش کے باعث نالہ لئی میں رتہ پل کے مقام پر پانی کی سطح 13فٹ بلند ہونےسے طغیانی کاخدشہ پیدا ہوگیاہےجس سے نالہ کے کنارے  پرواقع مکانات کےبہنے کاامکان ہے،راولپنڈی میں اب تک 202ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔بارش کےباعث فیڈرٹرپ کرنےسےکئی علاقوں کوبجلی کی ترسیل بھی منقطع ہے،واپڈااہلکاروں کی جانب سے بحالی کاکام جاری ہے،واسااہلکار پانی کےنکاس کیلئےہیوی مشینری کااستعمال کررہے ہیں  ۔محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 24گھنٹوں کےدوران گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ مالاکنڈ، پشاور، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، میرپورخاص، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنےکی پیشگوئی کی گئی ہےاوریہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید مرطوب رہے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: