کراچی میں دوبارہ انتخابات ہونے کا امکان۔؟

کراچی کے علاقے گزری میں لڑکوں کے سرکاری سکول سے تقریباً 150 بیلٹ پیپرز ملنے کا معاملہ، الیکشن کمیشن حکام نے این اے 247 کے اس پولنگ اسٹیشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ڈائریکٹر الیکشنز ندیم قاسم نے بتایا کہ متعلقہ پولنگ اسٹیشن کے انتخابی میٹریل کا ریکارڈ موجود ہے۔ بوائز سکول سے ملنے والے بیلٹ پیپرز میں سے زیادہ تر پر پیپلزپارٹی کے انتخابی نشان تیر پر مہر لگی ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی قیوم آباد کچرا کنڈی سے بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: