روسی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے پاک فضائیہ کا اہلکار زخمی

پولیس ذرائع کے مطابق کار روسی سفارت خانے کے تھرڈ سیکریٹری ”الیلگزینڈر سوچیوکو” کی ہے اور حادثے کے وقت وہ خود گاڑی چلا رہے تھے جبکہ گاڑی میں کوئی اور موجود نہیں تھا۔ حادثے میں پاک فضائیہ کا اہلکار، ان کی اہلیہ اور بچی زخمی ہوگئے جنہیں علاج کی غرض سے پی اے ایف اسپتال منتقل کر دیا گیا،واقعے کے بعد الیلگزینڈر سوچیوکو اور ان کی گاڑی کو تھانہ کوہسار منتقل کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل 7 اپریل کو تھانہ کوہسار کے علاقے میں ہی امریکی ملٹری اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان عتیق جاں بحق ہو گیا تھا۔ تاہم سفارتی استثنیٰ کی بنا پر امریکی ملٹری اتاشی کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: