ایم کیوایم کے بانی رہنما سلیم شہزاد لندن میں انتقال کر گئے

سلیم شہزاد گردے اور جگر کے سرطان میں مبتلا تھے۔ سلیم شہزاد کے اہلخانہ کے مطابق وہ 2015 سےکینسر میں مبتلا تھے، چند روز قبل طبیعت بگڑنے پر مغربی لندن کے ایک اسپتال میں علاج کے لئے لایا گیا۔ امکان ہے کہ سلیم شہزاد کی میت کو پاکستان نہیں لایا جائے گا اور مرحوم کے لواحقین لندن میں بھی تدفین پر غور کر رہے ہیں۔ سلیم شہزاد نے سوگواران میں بیوہ اور پانچ بیٹیوں کو چھوڑا۔ خیال رہے کہ سلیم شہزاد 6 فروری 2017 کو طویل خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے دبئی سے کراچی پہنچے تھے، ان کے خلاف مجموعی طور پر 23 مقدمات درج تھے اور عدالتوں سے ضمانت پر ہونے کے ساتھ انہیں عدالت نے بیرون ملک جانے کی اجازت بھی دے رکھی تھی۔ سلیم شہزاد نے 9جنوری 2018 کو بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: