سکاٹ لینڈ نے انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دے کر پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ سکاٹ لینڈ کی جانب سے کراس اور کپتان کوئٹزر نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے ابتدائی تیرہ اوورز میں سنچری مکمل کردی اور مقررہ پچاس اوورز میں تین سو اکہتررنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ کیلم میکلوڈ ایک سو چالیس رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید اور لیام پلنکیٹ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں تجربہ کار انگلینڈ کی ٹیم کا آغاز بھی انتہائی جارحانہ تھا، جیسن روئے اور جونی بیئراسٹو نے ایک سو انتیس رنز کی شراکت قائم کی۔ جونی بیئراسٹو نے کیرئر کی مسلسل تیسری سنچری داغ کر انگلینڈ کے لیے اعزاز حاصل کیا اور صرف انسٹھ گیندوں میں بارہ چوکوں اور چھ  چھکوں کی مدد سے ایک سو پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ جونی بیرسٹو کے آؤٹ ہوتے ہی انگلینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سےگرتی رہیں اور ہدف حاصل کرنے سے قبل ہی پوری ٹیم تین سو پینسٹھ آؤٹ ہوگئی اور یوں چھ  رنز سے اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سکاٹ لینڈ کی جانب سے مارک ویٹ نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔ سکاٹ لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائےگی جس کا آغاز کل سے ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: