شہباز شریف ایک بار پھر میدان میں۔؟

گزشتہ رات متحدہ اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں تمام تحریک انصاف کے خلاف محاذ میں شامل سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رہنماوں نے اپوزیشن اتحاد کیلئے  پاکستان اتحاد  کا نام تجویز کیا جس کا مقصد شفاف اور آزادانہ انتخابات کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کے نام بھی فائنل کئے گئے۔ وزیراعظم کے لئے شہباز شریف جبکہ سپیکر کیلئے خورشید شاہ اپوزیشن کے متفقہ امیدواران ہوں گے،اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کی جانب سے پارلیمنٹ میں مضبوط اپوزیشن کیلئے بھی مشاورت کی گئی اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے سمیت الیکشن میں دھاندلی کا معاملہ ایوان میں اٹھانےکےحوالےسےتجاویزدی گئیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: