شعبہ صحت میں ہماری کارکردگی کو سراہا جارہا ہے،شہباز شریف

صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف نے کہا کہ صحت کے عالمی ادارہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے پنجاب میں صحت کے شعبہ میں کئے جانے والوں کے کاموں کی برملا تعریف کی گئی ہے۔ سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے واضح الفاظ میں حکومتِ پنجاب کی حفاظتی ٹیکوں کی پالیسی اور بچوں میں حفاظتی ٹیکے لگوانے کے پروگرام کی تعریف کی ہے اور اس سے حاصل کئے گئے اہداف کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پروگرام کے نتائج سب کے لئے قابلِ تقلید ہیں۔ صحت کے شعبہ میں مسلم لیگ (ن) حکومت کی کارکردگی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ پولیو اور دوسری موذی امراض سے پاک ہی ہماری اگلی نسل پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہو سکتی ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: