بوم بوم نے بڑے کھلاڑی کو بڑا چیلنج دے دیا۔۔

کرس گیل نے بنگلہ دیش کےخلاف سیریزمیں سابق کپتان شاہد آفریدی کا سب سےزیادہ 476 چھکوں کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔ کرس گیل کا کہنا تھا کہ شاہد اور میرا زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر ہوگیا، اس کے بعد میں کوئی چھکا نہیں لگاؤں گا، بوم بوم کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ان کا ریکارڈمحفوظ ہے۔ اس کےجواب میں شاہدآفریدی کاکہناتھا کہ میں اس ریکارڈ کےٹوٹنےپرپریشان نہیں کیوں کہ دنیاکےبہترین کھلاڑی نے ریکارڈ برابر کیا جوکہ اس کا حقدار ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویئٹر پیغام میں کرس گیل کو چیلنج کرتےہوئے کہا کہ ہم دونوں سنگل وکٹ کھیلیں، پھر دیکھیں گے کہ کون زیادہ چھکے لگاتا ہے اور اس گیم کا اصول یہ ہوگا کہ اس میں کوئی آؤٹ نہیں ہوگا۔ کرس گیل نے آفریدی کے چیلنج کا کوئی جواب نہیں دیا لیکن ان کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: