شاہ رخ خان کی کزن کا پاکستان میں الیکشن لڑنا بھارتیوں کو چھبنے لگا

شاہ رخ خان کی کزن “نور جہاں” عام انتخابات میں پشاور سے حصہ لے رہی ہیں۔ خبر سامنے آتے ہی بھارتی انتہا پسندوں نے کنگ خان کے خلاف سوشل میڈیا پر محاذ کھول لیا۔ سوشل میڈیا پر بھارتی شدت پسندوں نے شاہ رخ خان سے کہا کہ پیسے یہاں کماتے ہو اور بہن دشمن ملک سے الیکشن لڑتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ شخص پاکستان سے اتنی محبت کرتا ہے۔ یہ سوال بھی پوچھا کہ کیا شاہ رخ پاکستان سے الیکشن بھی لڑیں گے؟ مودی کے ہم نواؤں نے شاہ رخ پر ہر طرف سے تنقید کے نشتر برسا دیے۔ کسی نے کہا پاکستان چلے جاؤ اور واپس مت آنا، بعض نے اپنی کزن کے لیے الیکشن مہم چلانے تک کا کہہ ڈالا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: