شنگھائی تعاون تنظیم کا2 روزہ سربراہی اجلاس آج سےچین میں شروع

چین،روس قازقستان، ازبکستان، کرغزستان ، تاجکستان، پاکستان اور بھارت پرمشمل شنگھائی تعاون تنظیم کا2 روزہ سربراہی اجلاس  آج چین کےشہر چنگ ڈاؤ شہر میں شروع ہو گا۔پاکستان کی جانب سےصدرممنون حسین اپنےملک کی  نمائندگی کرینگے،جس کیلئےوہ چنگ ڈاؤپہنچ چکےہیں۔کانفراس کےایجنڈےمیں انسداد دہشت گردی، سرحدی تنازعات کا حل اور علاقائی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانا شامل ہے۔کانفرنس کی کوریج کے لیے چنگ تاوْ آنے والے غیرملکی صحافیوں کی تعداد دو ہزار سے زائد ہے۔ پاکستان اور بھارت کو 2017ء میں شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ رکن بنایا گیا تھا اوران دوممالک کی شمولیت کےبعد شنگھائی تعاون تنظیم کایہ پہلاسربراہی اجلاس ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: