ابھے‘‘ پی کے’’ ہو کیا؟؟؟

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے کمرے سے مبینہ شراب ملنے سے متعلق کیس میں پیشرفت، شرجیل میمن کے خون کے نمونے دوبارہ حاصل کرلئے گئے ہیں۔ سابق صوبائی وزیر کے خون اور ڈی این اے کے نمونے سینٹرل جیل میں حکام کی موجودگی میں حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوائے گئے۔ خون کے نمونوں کو کراس چیک کرنے کیلئے آغا خان اسپتال بھجوادیا گیا، ٹیسٹ نتائج کو پرانے نمونوں سے کراس میچ کرایا جائے گا۔ شرجیل میمن کے ڈی این اے نمونے دو لیبارٹریز میں بھیجے گئے ہیں، کا ایک نمونہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بھیجا گیا تاکہ ٹیسٹ کی شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے جبکہ دوسرے نمونے کو مقامی سطح پر ٹیسٹ کیلئے بھیجا گیا ہے۔ حکام کے مطابق دوبارہ کرائے گئے ٹیسٹ کی رپورٹس کے بعد شراب برآمدگی کیس میں تحقیقات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: