شیخ رشید احمد کو پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی جلاس میں شرکت کی دعوت،تحریک انصاف نے حیرت انگیز فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو آج (پیر کو ) ہونیوالے پارلیمانی پارٹی جلاس میں شرکت کی دعوت دیدی ہے‘ شیخ رشید نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج اتوار کو اسلام آباد میں منعقد ہورہا ہے۔ اجلاس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو مدعو کیا گیا ہے اور تحریک انصاف نے ان کو باضابطہ دعوت نامہ بھی جاری کیا۔ شیخ رشید نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ میںتحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کروں گا۔ واضح رہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عموماً اپنی جماعت کے رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: